لندن (این این آئی)لندن میں زیر علاج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو ڈاکٹروں نے سفر کی اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد جہانگیر ترین کی (آج) منگل کی رات لندن سے روانگی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ
جہانگیر ترین لندن سے منگل کو روانہ ہونے کی صورت میں بدھ کوپاکستان پہنچیں گے ،جہانگیر ترین دبئی کے ذریعے پاکستان پہنچ سکتے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لندن میں زیرِعلاج تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین صحت میں بہتری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا تھا۔