جہلم ( آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ اور پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا جھٹکا ، پاکستان پیپلزپارٹی نے جہلم سے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اڑا دی ، پیر سید حمزہ کرمانی کا تحریک انصاف چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔پیر حمزہ کا کہنا ہے کہجہلم کی عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔تحریک انصاف کے بہت ارکان قومی اسمبلی نے پیغام پہنچایا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ نہیں۔