اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبہ کا بل قومی اسمبلی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جن کو مقدموں کو خطرہ ہے وہ لوٹی ہوئی دولت کے ذریعے انقلاب نہیں لا سکتے، عدم اعتماد والے شوق پورا کرلیں، ہماری تیاری مکمل ہے،چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے ۔ذرائع کے مطابق پیر کو عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا
جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، بابر اعوان کے علاوہ گورنر کے پی، گورنر سندھ، گورنر پنجاب نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قانونی امور پر بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے کہا کہ جنہیں مقدموں کو خطرہ ہے وہ لوٹی ہوئی دولت سے انقلاب نہیں لاسکتے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر دفاع اور گورنر سندھ کو فوری طور پر ناراض اراکین سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔ذرائع نے بتایاکہ پرویزخٹک اور عمران اسماعیل خیبرپختون خوا، پنجاب،بلوچستان کے ناراض اراکین سے رابطہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے۔ عمران خا ن نے کہاکہ عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے۔ انہوںنے کہاکہ جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، جن کو مقدموں کو خطرہ ہے وہ لوٹی ہوئی دولت کے ذریعے انقلاب نہیں لا سکتے۔وزیراعظم نے جنوبی پنجاب صوبہ کا بل قومی اسمبلی لانے کا فیصلہ کیا ۔ذرائع کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ عبدالعلیم خان سے رابطے میں ہوں۔