میانوالی،لاہور(آن لائن) میانوالی میں دور جاہلیت اور کفار مکہ کی یاد تازہ ہو گئی سفاک باپ نے بیٹا پیدا نہ ہونے پر 7 دن کی نومولود بیٹی کو اپنے ہی ہاتھوں سے پستول کا فائر مار کر قتل کر ڈالا علاقہ میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر محلہ نور پورہ میانوالی میں بیٹا پیدا نہ ہونے پر
نوجوان شاہ زیب نے اپنی 7 یوم کی نومولود معصوم کلی کو پسٹل کا فائر مار کر قتل کر ڈالا اور فرار ہو گیا قاتل سفاک باپ بیٹی کی پیدائش پہ پچھلے 7 دنوں سے مغموم و رنجیدہ تھا اور گذشتہ روز انتہاء و بزدلانہ اقدام اٹھا کر خود ہی اپنی ہی حقیقی بیٹی کو راہی عدم کیا اس افسوسناک وقوعہ پہ شہر بھر میں فضا سوگوار ہو گء اور عوام نے اس واقعہ کو دور جاہلیت سے تشبیہہ دی ہے ادھر نعش کو پولیس نے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کرایا اور ملزم قاتل باپ کو گرفتار کرنے کے لیئے تلاش شروع کر دی شہریوں نے ڈی پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو سخت سزا دے کر عبرت کا مقام بنایا جائے۔ دریں اثناء آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا میانوالی میں باپ کی فائرنگ سے نومولود بیٹی کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔سفاک ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم ڈی پی او میانوالی کو متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت افسوس ناک واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی ۔