اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ ق کے علاوہ میں نے کبھی کوئی اور پارٹی جوائن نہیں کی مگر اب۔۔۔کشمالہ خان کا اہم انکشاف

datetime 7  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی محتسب برائے انسداد جنسی ہراسانی کشمالہ خان نے کہا ہے کہ میں دور طالب علمی میں پنجاب یونیورسٹی، لندن اسکول آف اکنامکس میں طلبا سیاست میں حصہ لیتی رہی۔ مسلم لیگ ق ایک بہترین جماعت تھی جس دورانئے میں ہم تھے بہترین کام ہوا۔

مسلم لیگ ق کے علاوہ میں نے کبھی کوئی اور پارٹی جوائن نہیں کی۔اب میں کسی پارٹی میں نہیں ہوں۔ پاکستان میں خواتین کے ساتھ بہت زیادتیاں ہوتی ہیں خواتین بہت پسماندہ ہیں مرد کم تعلیم یافتہ بھی ہے تو اسے وزارت اور نوکری مل جاتی ہے۔ اس سے کہیں زیادہ پڑھی لکھی خاتون کو موقع نہیں ملتا۔ اس ادارے کو مضبوط کروں گی تو ملک کی عورت مضبوط ہوگی، یہ میرے اندر جذبہ تھا کہ ان کے لئے کچھ کیا جائے۔ میری جتنی استطاعت تھی میں نے اپنا حصہ ڈالا اور آج ادارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہے۔ بحیثیت ممبر قومی اسمبلی قانون سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ میرے اندر فائٹنگ اسپرٹ میری والدہ نے ڈالی۔کسی سے حسد نہیں کرنا چاہئے پاؤں کھینچنے کی بجائے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑنا چاہئے۔ جب میں آئی تھی تو8 سال سے ادارہ چل رہا تھا 2010ء سے کوئی پانچ کیسوں کی ہر ماہ اوسط تھی اب ہم اس کو تقریباً100 کی اوسط پر لے آئے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…