اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران نیازی کا اپنے ممبران پر خریدے جانے کا الزام لگانا ممبران کی تضحیک ہے، رانا ثنا اللہ

datetime 7  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا ء کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کا اپنے ممبران پر خریدے جانے کا الزام لگانا ممبران کی تضحیک ہے ،اگر آپ کے پاس بندے پورے ہیں تو اسمبلی کا اجلاس بلائیںاپنے ارکان پر الزام نہ لگائیں ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو عوام کو کنگال کرنے پر آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں دیگر ارکان کو چھوڑیں تو پرویز خٹک پہلے اپنے بھائی کو تو پی ٹی آئی میں واپس لے آئیں ،چپڑاسی، گلے کی کمائی کھانے اور جہانگیر ترین کے خرچے پر الیکشن لڑنے والے عمران نیازی کے سگے بننے کی کوشش کر رہے ہیں ،بندے پورے ہیں تو اسمبلی کی کرسیاں کیوں اکھاڑدیں، قالین کیوں اکھاڑ دئیے؟اپنے وزراء پر خریداریوں کے الزامات لگارہے ہیں، حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کا اعتراف کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی بلاتاخیر اجلاس بلائیںاوراپنے دعوئوں کو سچ کردکھائے ،بڑھکیں مارنے اور روزانہ ہلکان ہونے کی بجائے اسمبلی اجلاس بلائیں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔ انہوںنے کہا کہ عمران نیازی دیر نہ لگائیں فوری اجلاس بلائیں اور تحریک عدم اعتماد کا ناکام بنادیں ،عمران نیازی اور وزرا ء کی بوکھلاہٹ ان کے بیانات سے عیاں ہے ،ارکان پورے ہیں تو اپوزیشن ارکان کی خریداری کی ضرورت کیوں پڑی؟جن کو کچے گھر اور غریب نظر نہیں آتے انہیں اب حقیقت نظر آنا بند ہوچکی ہے ،یہ ساون کے اندھے ہیں انہیں ہر طرف ہرا ہرا ہی نظر آئے گا، عمران نیاز ی اور وزرا ء کی آنکھیں جلد کھل جائیں گی اور انہیں جلد حقیقت کا پتہ چل جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…