دبئی( این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹاسک فورس کی جانب سے طے کئے گئے تقریباً تمام اہداف حاصل کر لئے ہیں اور پاکستان اس سال فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا ۔سرکاری ریڈیو کے مطابق دبئی میں خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے لائحہ عمل کی 27 میں
سے 26 شرائط مکمل کر لی ہیں تاہم ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا حالیہ فیصلہ سیاسی وجوہات پر کیا گیا۔ایک بیان میں وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف میں اپنا معاملہ موثر طریقے سے پیش کیا اور پاکستان دونوں لائحہ عمل کی باقی دو شرائط بھی جلد مکمل کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔