اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

دوچار روز صبر کرلیں ، نیازی اور اس کی دو نمبر کابینہ کو چھٹی کا دودھ یاد دلائیں گے،ترجمان جے یوآئی اسلم غوری

datetime 7  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے چہروں پر اڑتی ہوائیاں بتا رہی ہیں کہ یہ اندر سے کس قدر خوف زدہ ہیں۔ فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے اسلم غوری نے کہا کہ دوچار روز صبر کرلیں ، نیازی اور اس کی دو نمبر کابینہ کو چھٹی کا دودھ یاد دلائیں گے، تین ساڑھے تین سال جن اتحادیوں کو پوچھا تک نہیں، ان کے گھروں کے پھیرے لگوانے کے بعد

تحریک عدم اعتماد لائیں گے اور کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے چہروں پر اڑتی ہوائیاں بتا رہی ہیں کہ یہ اندر سے کس قدر خوف زدہ ہیں، فواد چوہدری کو مفت مشورہ ہے کہ وہ کسی اور باس کو منتخب کرلیں ، ادھر ادھر منہ مارنے کی عادت پرانی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوامی مینڈیٹ چوری کرنے، ملکی ترقی زیرو فیصد پر لانے اور مہنگائی کا طوفان لانے والوں کا یوم حساب قریب ہے، صرف تحریک عدم اعتماد نہیں لائیں گے ،ان مافیاز اور بیرونی ایجنٹوں کا بھر پور احتساب کریں گے۔جمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ نیازی کی چیخ و پکار بتا رہی ہے کہ اس کی ناجائز حکومت جلد ختم ہونے والی ہے۔میلسی میں عمران خان کے خطاب پر ترجمان جے یو آئی نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت حالت نزع میں ہے، آج کی تقریر ان کا ثبوت ہے، عمران خان جنوبی پنجاب کے غیور عوام کو پیکجز اور صوبے کے نام پر مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں اور کاشت کاروں کے سامنے جھوٹے اعداد و شمار پیش کیے گئے، نیازی سرکار نااہل ، نالائق اور جھوٹا ہیں، ان کی تقریر جھوٹ کا پلندہ ہوتی ہے، معیشت کا بیڑہ غرق کرنے کے باوجود ڈھٹائی سے جھوٹ بولنا کوئی نیازی سرکار سے سیکھے۔انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو آج سے کئی سال قبل نیازی کے کرتوتوں کا علم تھا، اب عوام بھی اس بہروپئے کو پہچان چکے ہیں، ہر تقریر میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے عمران بیرونی ایجنٹوں کے سامنے اپنی نوکری پکی کرنے کو شش کرتا ہے۔اسلم غوری نے کہا کہ جھوٹ اور دھاندلی کی بنیاد پر قائم نیازی حکومت کا دھڑن تختہ جلد ہی مولانا فضل الرحمان کے ہاتھوں ہوگا، نیازی کی چیخ و پکار بتا رہی ہے کہ ان کی ناجائز حکومت جلد ختم ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے معیشت کی بدحالی ،بدامنی ،مہنگائی ،کشمیر فروشی اور پاکستان کو عالمی برادری میں تنہائی کا شکار کرنے سمیت ہر قومی جرم کا حساب لیں گے، عمران نیازی جھکتا نہیں پورا لیٹ جاتا ہے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاکہ خود پوری زندگی بھیک مانگتے گزاری، قوم کو بھی بھیک مانگنے پر مجبور کردیا، پھر بھی دعوی ہے کہ قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…