ماسکو (این این آئی)روسی پارلیمنٹ ڈوما کے اسپیکر نے کہا ہے کہ مغرب میں جائیداد بنانے والے روسی شہریوں نے سنگین ترین غلطی کی۔ایک بیان میں روسی پارلیمنٹ ڈوما
کے اسپیکر نے کہا ہے کہ مغرب میں نجی جائیداد کا مالک ہونے کا افسانہ اصل روپ میں سامنے آ گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ امریکا اور یورپ میں نجی پراپرٹی کے قانون کی اصل حقیقت بے نقاب ہو گئی، امریکا اور یورپ میں روسی شہریوں کی جائیداد ضبط ہونا واضح اقدام ہے۔اسپیکر ڈوما نے کہا کہ شہریت کی بنیاد پر امریکا اور یورپ میں بینک اکائونٹ منجمد کیے گئے، آزادی اور حقوق کے خوبصورت تاثر کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ صدر پیوٹن نے پابندیاں لگنے سے 20 برس پہلے قوم کو خبردار کر دیا تھا کہ مغرب میں جائیداد نہ بنائیں۔واضح رہے کہ روس کے پڑوسی ملک یوکرین پر حملے کے بعد روسی حکمرانوں اور شہریوں کو امریکا، برطانیہ اور یورپ میں مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔