اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کاطویل عرصے کے بعد لاہورمیں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ

datetime 6  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے طویل عرصے کے بعد پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا ، کراچی سے روانہ ہو کر لاہور پہنچنے والے عوامی مارچ کا جیالوںنے پرتپاک استقبال کیا ، عوامی مارچ کے شرکاء کے استقبال کیلئے جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ،لاہورکے مختلف مقاما ت اور پنجاب کے قریبی اضلاع سے قافلے بھی

عوامی مارچ میں شرکت کیلئے لاہور کے ناصر باغ پہنچے ۔ تفصیلات کے مطابق مراکہ میںقیام کرنے والے عوامی مارچ کے شرکاء نے ناصر باغ کی جانب سفر کا آغاز کیا جو سارے راستے پارٹی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔عوامی مارچ کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا اور گاڑیوں کی قطاریں لگی رہیں۔ پیپلز پارٹی کے جیالے صبح سویرے ہی عوامی مارچ کے شرکاء کا خیر مقدم کرنے کے لئے لگائے گئے استقبالیہ کیمپوںمیں پہنچ گئے جہاں پارٹی کے منتظمین رہنمائوں کی جانب سے ان کی حلوہ پوری ، نان چنے اور چائے سے تواضع کی گئی ۔ کارکنان سار ادن پارٹی ترانوں پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔ پیپلز پارٹی صوبائی قیادت کی جانب سے لاہور کو پارٹی پرچموں ،بینرز اور فلیکسز سے سجا دیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے عوامی مارچ کے شرکاء اور استقبالیہ کیمپوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے اور تقریباً4ہزار کے قریب پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات رہے ۔ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما بھی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وقفے وقفے سے پنڈال کا دورہ کرتے رہے ۔ لاہور سمیت ملک کے مختلف مقامات کارکنوں کے قافلے بھی عوامی مارچ میں شرکت کے لئے ناصر باغ پہنچے ۔ قافلوں کی آمدکی وجہ سے لاہور کے داخلی راستوں پر بھی ٹریفک کا نظام گھنٹوں جام رہا ۔ بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ آصفہ بھٹو اورپارٹی کی سینئر قیادت کے ہمراہ روانہ ہوئے تو کارکنوںنے ان کی گاڑی کو روک لیا اور ان کی گاڑی پر پھولوںکی پتیاں نچھاور کیں ۔ بلاول بھٹو کے قافلے کا استقبالیہ کیمپوںمیں بھی استقبال کیا گیا او ران کی گاڑیوں پر پھولوں کی پتیاںنچھاور کی گئیں۔ ناصر باغ پہنچنے پر کارکنوں نے بلاول بھٹو کی گاڑیوں کا گھیر لیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے قیادت کے حق میں نعرے لگائے جاتے رہے ۔پیپلز پارٹی کی نجی سکیورٹی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور پارٹی کے مرکزی رہنمائوںکو اپنے حصارمیں لے کرکنٹینر میں منتقل کیا ۔بلاول بھٹو ، آصفہ بھٹو نے پارٹی کے مرکزی رہنمائوں کے ہمراہ کنٹینر کی چھت پر آکر ہاتھ ہلا کر کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…