اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کراچی،بس میں تھپڑ مارنے کے معاملے میں نیا موڑ آگیا

datetime 6  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں مسافر بس میں خاتون پر تشدد کے معاملے پر متاثرہ خاتون کا بیان سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں گزشتہ روز بس میں خاتون کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے بس کو تحویل میں لے کر کنڈیکٹر کو طلب کرلیا تھا۔

پولیس کے مطابق تشدد کرنے والا شخص اور متاثرہ خاتون ٹریفک پولیس چوکی پہنچے اور اپنا بیان ریکارڈ کروادیا۔متاثرہ خاتون نے بتایاکہ تشدد کرنے والا شخص کاشف میرا رشتہ دار ہے، نقاب اتارنے اور موبائل نہ دینے پر اس نے مجھ پر تشدد کیا تھا۔خاتون نے کہاکہ یہ ہمارے گھر کا معاملہ ہے کوئی کارروائی نہیں چاہتے۔پولیس حکام کے مطابق بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے بھی پولیس کو بیان ریکارڈ کروادیا ہے بس تاحال چوکی میں بند ہے۔اس سے قبل بس کے مالک نے پولیس چوکی پہنچ کر بتایا تھا کہ اس واقعے میں بس کنڈیکٹر ملوث نہیں، ویڈیو میں نظر آنے والا مرد اور خاتون بس میں ایک ساتھ سوار ہوئے اور فقیر کالونی کے اسٹاپ پر اترے تھے۔انہوں نے کہاتھا کہ ویڈیو کی ابتدا میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس کنڈیکٹر پہلے ہی بس سے نیچے اتر چکا ہے۔ تشدد کا یہ واقعہ خاتون اور سفید لباس میں موجود شخص کے درمیان پیش آیا، اس سے بس کنڈیکٹر کا کوئی تعلق نہیں ہے۔سیکشن افسرکے مطابق پولیس نے شواہد دیکھنے کے بعد بس کنڈیکٹر کو رہا کر دیا البتہ مسافر بس اب بھی پولیس کی تحویل میں ہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…