پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

لیہ ، 2گاڑیاںٹکرا گئیں ، 7 افراد جاں بحق جائے حادثے پر قیامت صغریٰ کا منظر

datetime 6  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیہ (این این آئی)لیہ میں ایم ایم روڈ گولہ اڈا کے قریب دوگاڑیوں کے خوفناک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لیہ کی تحصیل چوک اعظم میں گولہ اڈا کے قریب 2 گاڑیاں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور پندرہ سے زائد زخمی ہوئے

، جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور خاتون بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ، جائے حادثے پر قیامت صغریٰ کا منظر رہا، شدید زخمی امداد بْری طریقے سے گاڑیوں میں پھنس گئے اور مدد کو پکارتے رہے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں وزخمیوں کو گاڑیاں کاٹ کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار مزید دو زخمی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے جس کے بعد ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 تک جاپہنچی۔ادھر ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گولہ اڈا ٹریفک حادثے کے بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث اموات میں اضافہ کا خدشہ ہے، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے اور مقامی افراد سے خون کے عطیات کی اپیل کی گئیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…