جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد کتنے کروڑ ہو گئی؟ تشویشناک انکشاف

datetime 6  مارچ‬‮  2022 |

پشاور(این این آئی )پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد ساڑھے تین کروڑ سے زائد ہوچکی ہے، آبادی کے تناسب سے ملک میں ہر پانچواں شخص شوگر کے مرض میں مبتلا ہے، تدریسی ہسپتال باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے تعاون سے

گجو خان میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ میں بورڈ آف گورنرز کے ممبرز ڈاکٹر ارشد حسین، ڈین اینڈ چیف ایگزیکٹو گجو خان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن، میڈیکل ڈائیریکٹر بی کے ایم سی ڈاکٹر شاہد نثار اور دیگر ماہر ڈاکٹروں نے شرکت کی،آگاہی ورکشاپ سے سوسائٹی کے ماہرین نے شوگر کے حوالے سے بتایا کہ ذیابطیس سے آگاہی سیشن کا مقصد شوگر کے مریضوں میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنا تھا کہ روزمرہ زندگی اور خصوصا رمضان المبارک میں مریض اپنے شوگر لیول اور خوراک کا خصوصی خیال رکھے، ماہرین نے بتایا کہ رمضان میں بسیار خوری سے پرہیز کیا جائے،پاکستان اینڈو کرائن سوسائٹی نے اس حوالے سے ایک کتابچہ بھی شائع کیا ہے جسکی مدد سے رمضان کے آیام میں شوگر کا مریض خوراک کو ترتیب دے سکتے ہیں،پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کے ماہرین شوگر کے مرض پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں صوبے کے مختلف اضلاع میں آگاہی سیشن کا اہتمام کررہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…