جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

خدا حافظ خان صاحب ،ندیم چن نے پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنے کے بعد ندیم افضل چن نے باضابط طو رپر دوبار پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیا رکر لی ،ندیم افضل چن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے موقع پر شمولیت کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف ،وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، اعتزاز احسن ،خورشید شاہ، شازیہ مری ، فیصل کریم کنڈی ،حسن مرتضی، شہزاد سعید چیمہ، ، نثار کھوڑو، رانا فاروق احمد خان، چوہدری نوید، ٹوچی خان، شمیم آفریدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو نے ندیم افضل چن کو دوبارہ شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ کی واپسی سے پارٹی کو تقویت ملے گی ۔ ہم سب نے مل کر عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنی ہے ۔ ندیم افضل چن کی جانب سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رہنمائوں کے اعزازمیں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔ بلاول بھٹوزرداری کی جوہر ٹائون میں ندیم افضل چن کی رہائشگاہ آمد کے موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جو قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…