منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

عاطف رانا نے شاہین کو مہنگی گاڑی تحفے میں دیدی

datetime 6  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پاکستان سپر لیگ سیون کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کپتان شاہین آفریدی کو اپنے زیر استعمال مہنگی گاڑی تحفے میں دیدی۔لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ پی ایس ایل سیون کے آغاز سے

قبل میرا انعامات کی تقسیم کا کوئی پلان نہیں تھا لیکن جب فخر زمان نے سنچری اسکور کی تو میں نے کہا کہ نہیں یہ تو بہت سپیشل ہے اس پر فخر کو انعام ملنا چاہیے تو بس یہیں سے اچھی کارکردگی پر کھلاڑیوں کو انعامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ثمین رانا کا کہنا تھا کہ شاہین کی عمر کے حوالے سے سوالات ہوتے ہیں، بے شک شاہین عمر میں چھوٹا ہے لیکن اس عمر میں بھی بہت میچوئر ہے اور اس کا دل بہت بڑا ہے، اسے جو بھی تحفہ ملتا تھا وہ ٹیم ممبرز اور سپورٹ سٹاف میں تقسیم کر دیتا تھا جس سے اس کے بڑے پن کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ثمین رانا نے بتایا کہ دو سال سے شاہین کا عاطف کے ساتھ مذاق چل رہا تھا، عاطف کے پاس ایک گاڑی تھی جو شاہین کو پسند تھی تو جیت کی خوشی میں شاہین کو اس کی پسند کا تحفہ دیا، میں نے شاہین سے کہا تھا کہ یہ تمھارے لیے ہے اسے ڈونیٹ نہیں کرنا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…