اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )یوکرین اور روس جنگ ، یوکرینی فوج نے روسی ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعوی کر دیا ، اس حوالے سے ویڈیو بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کر دی ہےتاہم اس ویڈیو سے متعلق تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر کب اور کہاں گرایا گیا ہے ۔یوکرین کی آمڈ فورسز نے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے ہیلی کاپٹر مار گرانے کی ویڈیو جاری کی
تاہم یہ نہیں واضح کیا گیا کہ روسی ہیلی کاپٹر کب اور کہاں مار گرایا گیا۔دوسری جانب یوکرین کیخلاف روس کی فوجی کارروائیاں نویں روز بھی جاری، کیف، خارکیف، چیرنی ہِیو اور ماریوپول سمیت یوکرینی شہروں پر بمباری سےمزید درجنوں شہری ہلاک ہوگئے، یوکرین نے روس کا اہم فوجی جنرل ہلاک کردیا۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق روسی فورسز کا 40 میل طویل قافلہ یوکرینی دارالحکومت کےمزید قریب پہنچ گیا،کیف، خارکیف، چیرنی ہِیو اور ماریوپول سمیت یوکرینی شہروں پر بمباری سےمزید درجنوں شہری ہلاک ہوگئے،’’آختیرکا‘‘ کےپاور پلانٹ پر روسی حملےکےباعث سارے شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔روس نے مختلف بین الاقوامی میڈیا پر پابندیاں لگا دیں۔ یوکرین میں جاری جنگ کے دوران میں یوکرینی فوج نے روسی جنرل آندرے سوخووتسکی کو ہلاک کر دیا۔ یہ بات یوکرین کے ذمے داران اور روسی میڈیا نے بتائی ہے۔ 47 سالہ روسی جنرل کی موت کی تفصیلات واضح نہیں ہو سکیں تاہم کرملن کے حمایت یافتہ اخبار “براودا” کے مطابق آندرے یوکرین میں ایک اسپیشل آپریشن کے دوران میں مارا گیا۔جنرل آندرے سیونتھ ایئربورن ڈویژن کا سربراہ تھا۔ اس نے شام میں بھی خدمات انجام دیں اور اپنی شجاعت پر کرملن کی جانب سے سراہا گیا۔
⚔️ Так гинуть російські окупанти. Цього разу у вертольоті!
Слава Україні та її захисникам! Разом до перемоги! ??@GeneralStaffUA pic.twitter.com/raFOepF06P
— Defence of Ukraine (@DefenceU) March 5, 2022