لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے رواں ماہ مارچ میں ہونے میں والے تین روزہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں سندھ سے تعلق رکھنے والے جانوروں کی ہارس اینڈ کیٹل شو میں شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری لائیو سٹاک کا کہنا ہے کہ چونکہ سندھ میں جانوروں کو بیماریاں لاحق ہیں اور ان کی اموات واقعہ ہو رہی ہیں جس کے باعث سندھ سے جانوروں کو لاہور لانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی سیکرٹری لائیو سٹاک کے مطابق سندھ سے لائے جانے والے جانوروں کی ہارس اینڈ کیٹل شو میں شرکت کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھانے شروع کردئیے ہیں۔