جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اور امریکی فضائیہ کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر

datetime 5  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور امریکی فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقیں فیلکن ٹیلن آپریشنل ائیربیس پر اختتام پزیر ہوگئیں ۔ ترجما ن پاک فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل زاہد محمود ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (پرسنیل) اور امریکی سفیر محترمہ انجیلا ایگلر نے پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس پر جاری پاکستان اور امریکی فضائیہ کی مشترکہ فضائی مشقوں فیلکن ٹیلن کا معائنہ کیا۔

فضائی مشقوں کا آغاز 26 فروری کو پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر امریکی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی تعیناتی سے ہوا۔ مشق کا مقصد حقیقت پسندانہ عصری منظرناموں میں پیچیدہ فضائی آپریشنز میں انٹر آپریبلٹی کا فروغ تھا۔ ائیر مارشل زاہد محمود نے دونوں فضائی افواج کے عملے سے بات چیت کرتے ہوئے شرکاء کو مشقوں کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ان اہم مشقوں کے بہترین اور پیشہ ورانہ انعقاد پر فضائی اور زمینی عملے کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فضائی افواج کے درمیان قابلِ رشک دوستانہ تعلقات کی تاریخ ایک طویل عرصے پر محیط ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ مشقیں دونوں فضائی افواج کو ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون اور انٹرآپریبلٹی کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…