پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پشاور دھماکے کے بعد پنجاب میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم

datetime 5  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد / ملتان(آن لائن )فیصل آبادسمیت صوبہ بھر میں دہشت گرد اور شرپسند عناصر کی جانب سے مذموم کاروائیوں کے خدشات موجود,پشاور میں حالیہ دہشت گردانہ کاروائیوں اور خودکش واقعہ کے بعد پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ۔ حساس تنصیبات، اہم سرکاری عمارتوں،مشہور مذہبی مقامات،لوگوں کے رش اور اجتماع والی جگہوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کی ہدایات۔

آن لائن کے مطابق پشاور میں مسجد نمازیوں پرخودکش دھماکے کے حکومت پنجاب نے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے سی پی او ز اورڈی پی اوز فیصل آباد, جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ, چنیوٹ تمام اضلاع کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ملک میں حالیہ دہشت گردانہ کاروائیوں اور خودکش حملوں کے تناظر میں اپنے اپنے اضلاع میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھیں۔ حساس تنصیبات، اہم سرکاری عمارتوں،مشہور مذہبی مقامات،لوگوں کے رش اور اجتماع والی جگہوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ اورمزیدکہا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی خطرات بڑھ گئے ہیں دہشت گرد اور شرپسند عناصر کی جانب سے مذموم کاروائیوں کے خدشات موجود ہیں لہذا تمام ضلعی سربراہان اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر سپیشل برانچ/خفیہ اداروں کے کوارڈینیشن سے کڑی نگرانی کا عمل جاری رکھیں۔

پولیس کی طرف سے سرچ آپریشنز/کومبنگ آپریشنز اور دیگر کاروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کی نقل وحرکت متوقع ہے اور اس بات کے امکانات موجود ہیں کہ وہ اپنے خفیہ ٹھکانوں میں تبدیلی اور ایک جگہ سے دوسری جگہ روپوش ہونیکی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں لہذا داخلی اور خارجی راستوں /پوائنٹس پر سخت چیکنگ عمل میں لائی جائے۔

اس سلسلہ میں سپیشل برانچ اور خفیہ اداروں کی معاونت ناگریز ہے۔ علاوہ ازیں شہر کے مصروف بازاروں،سیشن و سول عدالتوں،اہم تعلیمی اداروں، مساجد، درباروں، مزارات ہائے اور اقلیتی عبادت گاہوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔ جہاں پر ضروری ہو مورچہ بندی کر کے مستعد پولیس دستے تعینات کیے جائیں متعلقہ ٹاؤن آفیسر، SDPO,s، SHO,sڈیوٹی پر تعینات افسران/جوانوں کو وقتاً فوقتاً چیک کرتے رہیں اور چاک و چوبند رہنے کیلئے بریف کرتے رہیں تاکہ دہشت گرد اور شرپسند عناصر اپنے قبیح عزائم میں کامیاب نہ ہو سکیں اور امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…