پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اورکزئی میں تبلیغی جماعت کے داخلے و تبلیغ کرنے پر عائد پابندی ہٹالی گئی

datetime 4  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی)قبائلی ضلع اورکزئی میں تبلیغی جماعت کے داخلے اور تبلیغ کرنے پر عائد پابندی ہٹالی گئی۔ اس ضمن میں گزشتہ روز مقامی ایم پی اے اور ضلعی مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین سیدغازی غزن جمال نے سوشل میڈیا پراپناایک بیان دیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ضلعی انتظامیہ نے قبائلی ضلع اورکزئی میں تبلیغی جماعت پر عائد پابندی ہٹالی

اوراب تبلیغی جماعت کے ارکان اورکزئی میں داخل ہوکرتبلیغ کے لئے جاسکتے ہیں۔بیان کے مطابق مذاکرات میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر جی جی جمل اورسابق سینیٹر اورنگزیب بھی شامل تھے جن کی کوششیں رنگ لے آئیں اورضلعی انتظامیہ نے ضلع اورکزئی کی حدودمیں تبلیغی جماعت پر عائد پابندی ختم کردی ہے ۔ ادھر جمعیت علمائے اسلام (ف) اورکزئی نے بھی اس ضمن میں اپنا بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق قبائلی اضلاع کے امیر جے یو آئی اورساتوںقبائلی سب ڈویژنز سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ایم این اے مفتی عبدالشکور اور علمائے کرام کی کوششوں سے ضلع اورکزئی میں تبلیغی جماعت پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے جہاں اب تبلیغ بحال ہوگئی ہے۔بیان کے مطابق مفتی عبدالشکور ایم این اے نے اس مسئلہ کو اسمبلی فلور پر اٹھایا تھا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک علمائے حق موجودہیں تب تک دعوت و تبلیغ کا کام جاری رہے گا اور اسلام پھیلتا رہے گا۔خیال رہے کہ چندماہ قبل ضلعی انتظامیہ نے اورکزئی کی حدودمیں تبلیغی جماعت کے داخل ہونے پرپابندی عائد کردی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…