راولپنڈی (این این آئی)آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار سنچری بنانے والے امام الحق نے کہاہے کہ جب آسٹریلیا کی ٹیم آخری بار پاکستان آئی تھی تو وہ محض دو برس کے تھے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ آخری بار جب آسٹریلیا پاکستان آیا میں 2 سال کا تھا۔امام الحق کے ٹوئٹ پر
محمد عامر نے انہیں جلد سونے کی ہدایت کی تھی، محمد عامر نے کہا تھا کہ سو جا صبح جلدی اٹھنا ہے۔یاد رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن امام الحق کا بلّا چل گیا ہے اور انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بنا ڈالی ہے۔آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے اور دوسرے سیشن کا کھیل پاکستانی بلے بازوں کے نام رہا۔