اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھماکہ ایک بڑی سازش کی کڑی ہے ، اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم نے ماضی میں ایسی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے انشاء اللہ پاکستان کے دشمن ناکام ہونگے ۔نہوںنے کہاکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کے بعد عوام کے واقعہ کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے واقعہ میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔