راولپنڈی (این این آئی)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد اوپننگ بیٹر عثمان خواجہ کیلئے پاکستانی مداح خصوصی پوسٹر لے کر اسٹیڈیم پہنچے۔جمعہ کو راولپنڈی میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں عثمان خواجہ کے مداح کرکٹ شائقین ان کیلئے بنا ہوا ایک خصوصی پوسٹر لے کر پہنچے۔پوسٹر میں عثمان خواجہ کی تصویر کے ساتھ عثمان خواجہ اسے اپنا ہی گھر سمجھو‘تحریر ہے۔