راولپنڈی (این این آئی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 24سال بعد پاکستانی سر زمین پر ہونے والے پہلے میچ کے پہلے روز شائقین کرکٹ پرجوش دکھائی دیئے ،کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم چوبیس سال بعد پاکستان آمد پر شائقین کرکٹ انتہائی پر جوش دکھائی دیئے ، پاکستان اور
آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شائقین کرکٹ نے بلے بازوں کی جانب سے اچھی شارٹ اور بائولر کی جانب سے اچھی بال پر بھرپور داد دی ، اس موقع پر شائقین کرکٹ پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔