پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

صنعتی اور آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے تاریخی پیکیج دیا، عمران خان

datetime 4  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صنعتی اور آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے حکومت نے تاریخی پیکیج دیا، حکومت نے ملکی نظام میں کاروباری سرگرمیوں کیلئے سہولیات بڑھانے کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کرائی ہیں، باصلاحیت نوجوا فری لانسرز کو سہولیات کی فراہمی سے زرِ مبادلہ میں اضافہ ممکن ہوگا، ملکی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومت کی

اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران کی زیرِ صدارت ترجیحی شعبوں کے تحت آئی ٹی شعبے میں دی جانے والی مراعات پر اہم اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزرائ� اسد عمر، حماد اظہر، چیئر مین اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارتی عامر ہاشمی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی، جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کو آئی ٹی اسٹارٹ اپس، صنعتی شعبے اور موجودہ آئی ٹی کمپنیوں کیلئے موجودہ حکومت کی دی جانے والی سہولیات کے نفاذ پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا، اور بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کے حال ہی میں دیے گئے انڈسٹریل و آئی شعبے کے پیکیج پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے، ملک میں فری لانسسزر کی تعداد میں حکومتی اقدامات کی بدولت خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، حالیہ اعلان کردہ سہولیات کی بدولت اس میں مزید اضافہ ہوگا، فری لانسرز کی ون اسٹیپ رجیسٹریشن پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ پورٹل سے یقینی بنائی گئی ہے جس کی فیڈرل بورڈ آف رینیو (ایف بی آر) سے رجسٹریشن خودکار ہوگی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ فری لانسنگ کے ذریعے بیرونِ ملک سے حصول کردہ رقوم کی پاکستان میں با آسان ترسیل کیلئے بنکنگ چینلز تک رسائی کیلئے اسٹیٹ بنک ترجیحی بنیادوں پر اقدامات یقینی بنا رہا ہے، آئی ٹی کمپنیوں کو حکومت کی طرف سے دی گئی ٹیکس پر چْھوٹ سے استفادہ کرنے کیلئے بھی نظام جلد فعال بنا دیا جائے گا، جب کہ کمرشل بینکس کے ذریعے منظور شدہ سہولیات و مراعات کی یقینی فراہمی کیلئے بھی باقاعدہ راہنمائی جلد فراہم کی جائے گی۔ وزیرِ اعظم نے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ سہولیات و مراعات کی فری لانسرز و آئی ٹی کمپنیوں اور صنعتوں کو فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر معینہ مدت میں عملدرآمد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کی ترقی کیلئے ذیادہ استعداد والے شعبوں کو مراعات فراہم کر رہی ہے. اور صنعتی اور آئی ٹی شعبے کی ترقی کیلئے حکومت نے تاریخی پیکیج دیا۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملکی نظام میں کاروباری سرگرمیوں کیلئے سہولیات بڑھانے کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کرائی ہیں، باصلاحیت نوجوان فری لانسرز کو سہولیات کی فراہمی سے زرِ مبادلہ میں اضافہ ممکن ہوگا، ملکی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…