جہانیاں(آن لائن) نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین علیہ السلام کا یوم ولادتِ تین شعبان 3شعبان المعظم7مارچ بروز پیر نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس سلسلہ میں جہانیاںسمیت ملک بھر کی مساجد و امام بارگاہوں میں محافل،سیمینارز،کانفرنسز اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے علمائے کرام، ذاکرین اورخطیب حضرات خطاب کرکے
نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؓ کی سیرت طیبہ پر خصوصی روشنی ڈالیں گے۔ مساجد و امام بارگاہوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا جبکہ مختلف تقریبات میں شیرینی بھی تقسیم کی جائے گی ۔حضرت امام حسین علیہ السلام شیر خدا حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا کے فرزند تھے آپ کی کنیت ابو عبداللہ اور مشہورالقاب سید الشہدا، مظلومِ کربلا اورفرزندِ رسول ہیں۔