کیف (این این آئی)یوکرین نے کہا ہے کہ آگ لگنے سے جوہری پاور پلانٹ میںاہم تنصیبات متاثر نہیں ہوئیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یوکرین کے حکام نے کہا ہے کہ روسی فوجی نیوکلیئر پاور پلانٹ میں فائر فائٹرز کو رسائی نہیں دے رہے۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ یورپ کے سب سے اہم جوہری پلانٹ کے اہم تنصیبات آگ لگنے سے متاثر نہیں ہوئیں۔
فرسٹ لیڈی یا مِس یوکرین، بندوق اٹھائے خاتون کون ہیں؟بین الاقوامی جوہری توانائی ایجسنی نے کہا تھا کہ وہ جوہری پلانٹ سے متعلق یوکرین سے رابطے میں ہے۔ آئی اے ای اے نے ریکٹر کو نشانہ بنانے کی صورت میں ’شدید خطرے‘ سے خبردار کیا ہے۔بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری پاور پلانٹ پر حملہ بند کر دے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یوکرین کی ایمرجنسی سروس نے کہا تھا کہ روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان شدید لڑائی کے دوران جوہری پاور پلانٹ کے باہر ایک ٹریننگ سینٹر میں آگ لگ گئی تھی۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی ماسکو پر ’جوہری دہشت‘ کا الزام عائد کر رہے ہیں۔صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ماسکو پر چرنوبل جوہری تباہی کودہرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر سمیت بین الاقوامی رہنماؤں سے اس سلسلے میں بات کی ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے پر زور دیا ہے کہ وہ یوکرین کے جوہری پلانٹ پر فائرنگ بند کر دے اور ہنگامی سروسز کی اجازت دے۔جوہری پاور پلانٹ پر حملے بعد برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن پر یورپ کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔برطانیہ کے وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔یوکرین پر روس کے حملے کے بعد لاکھوں افراد ملک سے نکل چکے ہیں۔ دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں لڑائی جاری ہے۔ جمعرات کو روسی فوج نے کہا کہ اس نے دو لاکھ 80 ہزار آبادی والے شہر خیرسن پر کنڑول حاصل کر لیا ہے۔ روس مختلف محاذوں پر یوکرین پر حملہ جاری رکھے ہوئے ہے، اور مذاکرات کی پیش کش بھی کر رہا ہے۔