ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

شاہد اورکزئی کو مفتی اعظم پاکستان پروفیسر مفتی منیب الرحمان کو غیر مسلم قراردینے پر گرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے،مطالبہ کر دیا گیا

datetime 4  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی این این آئی)جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمافقیر ملک محمدشکیل قاسمی نے کہاہے کہ شاہد اورکزئی نامی شخص کو مفتیء اعظم پاکستان پروفیسر مفتی منیب الرحمان کو غیر مسلم قراردینے پر گرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے۔انہوں نے کہاکہ مفتی اعظم پاکستان منیب الرحمان ملک کے سواداعظم کی نمائندگی کرتے ہیں اور پاکستان کے تمام مکاتب فکر ان کا احترام کرتے ہیں

ان کے ایمان پر شک کرنابلکہ کورٹ میں کیس دائرکرنا صرف مفتی منیب الرحمان ہی نہیں بلکہ سواداعظم پاکستان کی بھی توہین ہے،مفتی منیب الرحمان کروڑوں مسلمانوں کے دل میں بستے ہیں اور اپنے سخت اور اٹل مؤقف رکھنے کی وجہ سے ایک ممتازمقام رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی کچھ لوگ مفتیء اعظم پاکستان کی کردارکشی کی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن جس کو اللہ تعالیٰ عزتوں سے نوازدے اسے کوئی گرانہیں سکتا۔فقیر شکیل قاسمی نے کہاکہ عدالتی فیصلے کے مطابق شاہد اورکزئی عادی مقدمہ باز ہے اور اس کے سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی ہے اس کے باوجود مفتی منیب الرحمان کے خلاف غیر مسلم قراردینے کی درخواست وصول کرنا عدالتی نظام پر بھی سوالیہ نشان ہے ،دوسری جانب عدالت نے صرف اس کی درخواست کو خارج کیا ہے،کسی کارروائی کا حکم نہیں دیاجبکہ سوال یہ پیداہوتاہے کہ پابندی کے باوجود اس نے کیسے درخواست دائرکی؟،کیس کی سماعت پر حاضر کیوں نہیں ہوا؟،کیاعدالتی نظام اتناکمزورہے ؟ کیایہ توہین عدالت نہیں ہے؟اور کیاایسی درخواست قابل سماعت بھی ہے؟۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ شاہد اورکزئی کو فوری گرفتارکرکے سزادی جائے ورنہ ایسے عدالتی نظام سے فائدہ اٹھاکر کوئی بھی کسی کو بھی کافرقراردیتاپھرے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ مفتیء اعظم پاکستان منیب الرحمان کوئی عام شخصیت نہیں ہیں لاکھوں مسلمانوں کے سرکے تاج ،سرمایہء اہلسنّت اور اسلام کا افتخار ہیں،ان پر الزام تراشی اور توہین ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…