پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سشمیتا سین نے بالی ووڈ میں فلمیں نہ ملنے کی وجہ بتادی

datetime 4  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ انھیں بالی ووڈ فلموں میں کردار اسلیے نہیں مل رہا ہے کیونکہ وہ اس مقصد کے لیے نیٹ ورکنگ بنانے سے ہچکچاتی ہیں، اس کے علاوہ وہ اس کام میں مہارت بھی نہیں رکھتیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق

ایک انٹرویو میں 47 سالہ سشمیتا نے گزشتہ دس برسوں سے فلمی دنیا سے اپنی غیر حاضری پر گفتگو کی اور اس کی وجہ بتائی کہ انھیں بالی ووڈ واپسی پر کردار کیوں نہیں مل رہے۔ 1994 کی مس یونیورس اور چند برس قبل تک ایک کامیاب فلمی کیریئر کی حامل سشمیتا سین کو ان کے نقاد اور فلم بین دونوں ہی پسند کرتے رہے ہیں، لیکن فلمی دنیا سے دور رہنے کے بعد اب جبکہ ان کی واپسی ہوئی ہے تو انھیں ایسا محسوس ہورہا ہے کہ نیٹ ورکنگ نہ ہونے کی وجہ سے انھیں فلمیں نہیں مل رہیں۔واضح رہے کہ انھوں نے 2010 میں کامیڈی فلم دلہا مل گیا میں شاہ رخ خان اور فردین خان کے ساتھ کام کے بعد بریک لیا تھا۔ 2020 میں انھوں نے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار ویب سیریز آریا میں پرفارم کیا، بریک کے دوران انھوں نے اپنی دو بیٹیوں رینی اور علیشا کی پرورش کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…