اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے بعد متحدہ عرب امارات کی معیشت کو بھی دھچکالگ گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق فیٹف نے متحدہ عرب امارات کو بھی گرے لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق فیٹف نے کہاہے کہ یواے ای نے منی لانڈرنگ کوروکنے کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے ،پاکستان ایران ترکی البانیہ اور شمالی کوریا گرے لسٹ ممالک میں شامل ہیں ،متحدہ عرب امارات بھی گرے لسٹ ممالک میں آج شامل ہو جائے گا۔