ماسکو (این این آئی)روسی حکومت کی خلائی ایجنسی نے اپنے راکٹ سے امریکا اور جاپان سمیت کئی ممالک کے جھنڈوں کو ہٹا دیا ہے لیکن بھارت کے جھنڈے کو برقرار رکھا ہے
جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی حکومت کی خلائی ایجنسی کے ڈائریکٹر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ اسپیس پورٹ پر روسی کارکن امریکا اور جاپان کے پرچم خلائی راکٹ سے مٹا رہے ہیں جبکہ بھارت کا پرچم راکٹ پر موجود ہے۔ روسی حکومت کی خلائی ایجنسی کے ڈائریکٹر نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ کچھ ممالک کے جھنڈوں کے بغیر، ہمارا راکٹ زیادہ خوبصورت نظر آئے گا۔ خلائی ایجنسی Roscosmos کی طرف سے یہ علامتی اقدام ظاہر کرتا ہے کہ روس اور ان ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔