خانیوال (این این آئی)خانیوال میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو زرداری سے کیمرے والا ڈرون ٹکرا گیا۔ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے جہاں آصفہ بھٹو کو طبی امداد دی گئی ، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی سکیورٹی نے ڈرون آپریٹر کو پکڑ لیا ۔اس موقع پر خطاب میں بلاول نے کہاکہ آصفہ آگے بھی ہمارے ساتھ ہوگی، پتا نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے کسی چینل کا ڈرون آصفہ کو لگا۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے کہا ٹانکے لگیں گے لیکن آصفہ نے کہا پٹی لگادیں میں اوپر جاؤں گی، شہید بی بی کی بیٹی تو بہت بہادر ہے۔