پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب میں بھی نمبرز پورے،اپوزیشن کو وفاق کے بعد پنجاب میں بھی 36 حکومتی ارکان کی حمایت حاصل

datetime 4  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اپوزیشن نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی نمبر گیم پوری ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے 36 ناراض ارکان نے حمایت کا وعدہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آئندہ ہفتے میں طلب کیے جانے کا امکان ہے۔اپوزیشن نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی نمبر گیم پوری ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ

حکومت کے 36 ناراض ارکان نے حمایت کا وعدہ کیا ہے جس کے بعد اپوزیشن کی جانب سے پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور حکومتی ناراض ارکان پنجاب اسمبلی سے حلف نامے لینے شروع کر دئیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ارکان پر مشتمل ہے اس میں حکومتی اتحاد 194 ارکان کی حمایت کے ساتھ موجود ہے اور حکومت 2 آزاد، 4 مسلم لیگ (ن) اور 2 پیپلز پارٹی کے ارکان کی حمایت کا دعوی بھی کرتی ہے۔ اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ اور حکومتی ناراض ارکان عدم اعتماد کی تحریک میں اہم کردار ادا کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) نے حکومت کے 29 ناراض ارکان کی حمایت اور پیپلز پارٹی نے 7 حکومتی ارکان کی حمایت کا دعوی کیا ہے اور اب پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، پنجاب اسمبلی میں چوہدری نثار سمیت 5 آزاد ارکان ہیں، پی ٹی آئی 183، (ق) لیگ 10 اور راہ حق پارٹی کا 1 رکن ہے، (ن) لیگ کے 165 اورپیپلز پارٹی کے 7 ارکان موجود ہیں۔اپوزیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے حوالے سے اپنی حکمت عملی مکمل کر لی ہے، قائدین کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد وزیراعلی پنجاب کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…