پشاور(این این آئی)پشاور کے قصہ خوانی بازار میں کوچہ رسالدار مسجد میں دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔حملہ نے آور مسجد کے قریب پہنچتے ہی فائرنگ کی ہے جس کے بعد وہ مسجد میں داخل ہوگیا ہے۔فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
دوسری جانب آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاء انصاری نے کہا ہے کہ دھماکہ میں ایک کانسٹیبل موقع پر شہید ہوا، دوسرے پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے،پہلے پستول سے فائرنگ اور پھر خودکش حملہ کیا گیا۔آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاء انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس موقع پر موجود تھے، عبادت گاہ کے باہر دو اہلکار سیکورٹی تعینات تھے، ایک کانسٹیبل موقع پر شہید ہوا، دوسرے پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔ پہلے پستول سے فائرنگ اور پھر خودکش حملہ کیا گیا، دھماکے میں 5سے 6 کلوگرام دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا، دہشت گرد کالے کپڑوں میں ملبوس تھا، معظم جاء انصاری کاکہنا تھا کہ دھماکے کے حوالے سے کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک دہشت گرد کو دیکھا گیا ہے۔