اسلام آباد(آن لائن) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی گزشتہ روز اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد پیش ہوئے عدالت میں ان کی پیشی کے موقع پر میڈیا کے لیے دروازے بند کر دیے ڈاکٹر عارف علوی کے سٹاف کا کہنا تھا کہ اندر میٹنگ چل رہی ہے جبکہ اندر پی ٹی وی پارلیمنٹ پر حملہ کیس کی سماعت ہو رہی تھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات میں صدر پاکستان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے عدالت میں ان کی پیشی کے موقع پر عدالت کو نو گو ایریا میں تبدیل کر دیا گیا۔