پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پرویز خٹک کے بھائی کی فضل الرحمان سے ملاقات، جے یو آئی میں شمولیت کا امکان

datetime 4  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )وفاقی وزیر پرویز خٹک کے بھائی اور ممبر کے پی کے اسمبلی لیاقت خٹک نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے مطابق لیاقت خٹک جلد اپنے ساتھیوں کے

ہمراہ جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔دوسری جانب اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کا مسودہ تیار کرلیاہے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک پر80 سے زائد اپوزیشن اراکین کے دستخط ہیں۔ جن میں پیپلز پارٹی،ن لیگ ،جے یو آئی ف،اے این پی بی این پی مینگل اور دیگر کے اراکین شامل ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ مسودہ میں کہا گیا ہے کہ ملک اقتصادی زبوں حالی کا شکار ہے۔ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کا کوئی روڈ میپ نہیں، ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال ہے۔خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔قائد ایوان اس ایوان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں۔مذکورہ بالا صورتحال کے تناظر میں قائد ایوان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جاتی ہے۔۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیار کر رکھی ہے۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے چیمبر کو الرٹ کردیا گیا ۔ ذرائع اپوزیشن کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اور ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…