پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

نیب راولپنڈی نےبی فوریوگروپ کےخلاف ریفرنس دائرکردیا

datetime 4  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نیب راولپنڈی کے ریفرنس میں بی فوريوکےمالک سیف الرحمان نیازی کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔سیف الرحمان نیازی کی بیوی اور بیٹوں سمیت6 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق نیب ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بنک سے تصدیق ہوئی کہ ملزمان سرمایہ کاری جمع کرنے کا لائسنس نہیں رکھتے

اور دھوکہ دہی سے 16 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری جمع کی گئی۔ریفرنس میں مزید بتایا گیا کہ 56 اکاؤنٹس کا استعمال کرکےعوام سے رقم جمع کی گئی،ملزمان کی کوئی کمپنی منافع میں نہیں لیکن لوگوں کو7سے20 فیصد منافع کا لالچ دیاجاتا رہا اور ملزمان نے دھوکہ دہی سے لوگوں کواپنا کاروبار قانونی ظاہر کیا۔ریفرنس میں یہ بھی درج ہے کہ ملزمان کوواحد مقصد لوگوں کی محنت کی کمائی لوٹ لینا تھا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سیف الرحمن نیازی کی رائیونڈ لاہور میں 113کنال اراضی اور اُن کی اہلیہ کے نام پلاٹ منجمد کرنے کا حکم دیا۔جنوری میں نیب نے بی فاریو نامی کمپنی کے سربراہ سیف الرحمن نیازی اوراُن کی اہلیہ کی مزید 2 جائیدادیں ضبط کرلی تھیں۔بی فاریوکمپنی کے سربراہ سیف الرحمن نیازی اوران کی اہلیہ کی جائیدادیں ضبط کرنےکےنیب کے اقدامات کی احتساب عدالت نے نیب کے فیصلے کی توثیق کی۔نیب نے ضبط کی جانے والی جائیدادوں کے فیصلوں کی توثیق کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا تھا۔جج نے استفسار کیا کہ اس کیس میں کتنے شکایات کنندہ ہیں جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں پانچ ہزار سے زائد شکایات نیب کو مل چکی ہیں جن کا پیسہ سرمایہ کاری کے نام پرلوٹا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…