پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بل گیٹس کی سابقہ اہلیہ نے شوہر سے طلاق کی وجہ بتادی

datetime 4  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی )مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس کی اہلیہ نے طلاق کے بعد پہلی مرتبہ حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں شوہر سے علیحدگی کی وجہ بتا دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کی جانب سے 3 مئی 2021کو 27 سالہ مدت کی شادی کے بعد

اچانک ایک دوسرے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ابتدا میں ان کی جانب سے طلاق کی وجہ کو بتانے سے گریز کیا گیا تھا۔تاہم حال ہی میں بِل گیٹس کی سابق اہلیہ ملینڈا نے ایک انٹرویو میں شوہر سے علیحدگی کی وجہ بتائی ہے۔انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھاکہ علیحدگی کی وجہ صرف یہی ایک لمحہ یا چیز نہیں تھی، درحقیقت ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب مجھے احساس ہوا کہ اب ہمارا رشتہ اچھا نہیں رہا اور میں اب اس پر اعتماد نہیں کرسکتی جو ہم نے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسے تو حالیہ عرصے میں انہوں نے بہت زیادہ آنسو بہائے اور غصہ کیا مگر اب وہ اپنے مستقبل کے لیے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ملینڈا کا کہنا تھا ‘میں نے زخموں کے بھرنے کے سفر کا آغاز کیا اور مجھے لگتا ہے کہ اب میں دوسری جانب جارہی ہوں اور مجھے یہ بھی لگتا ہے کہ میں نے ایک باب کے صفحے کو پلٹ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…