پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

تحریک عدم اعتماد،اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا، پرویز الہٰی

datetime 4  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کا بھی وزیراعظم کو گھبرانا نہیں ہے کا پیغام ہے؟

جس کے جواب میں انہوں نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہانڈی میں سامان چلا گیا، دھواں اٹھنے کے بعد پہلا ابالا آتا ہے، پہلا ابالا آ جائے پھر آپ کو بتائیں گے۔صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا تحریک عدم اعتماد میں سے کچھ نکلے گا؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا، اگلے 48 گھنٹوں سے متعلق مولانا فضل الرحمان ہی بتا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی، عمران خان نے مہنگائی کی روک تھام کے لیے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں کمی سے بہت فائدہ ہو گا، بجلی کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…