نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ٹیلی ویژن میزبان اپنی ٹیم کی معمولی غلطی کے باعث غیرملکی مہمانوں کے سامنے شرمندہ ہوگیا۔بھارتی چینل ٹائمز ناؤ کے ایڈیٹر انچیف راہول شیوشنکر اپنی ٹیم کی غلطی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں جبکہ کلپ اتنا وائرل ہوا کہ چند گھنٹوں میں لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز نشر ہونے والے پروگرام کے
دوران انڈین ٹیلی ویژن میزبان نے مہمانوں کے پینل میں شامل ایک پینلسٹ کا نام لیتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا تو مغرب کی پالیسیوں کا نشانہ بنانے والے متعدد ملکوں کا حوالہ دے کر ان پر جوابی تنقید بھی کی۔راہول شیوشنکر نے غیرملکی مہمان کو ریلیکس رہنے کا مشورہ دیا اور بھارت میں بیٹھ کر لیکچر نہ دینے اور میدان جنگ میں فوج اتارنے کا طعنہ دینے سے بھی پیچھے نہ رہے۔