پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اربوں مالیت کی 4ہزار مہنگی گاڑیوں سے لدا بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا

datetime 4  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)27 ارب روپے مالیت کی دنیا کی تقریباً 4ہزار مہنگی گاڑیوں سے لدا ‘فیلیسیٹی ایس نامی مال بردار بحری جہاز بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز جرمنی سے امریکا جانے والا مال بردار بحری جہاز پرتگال کے قریبی جزیرے ایزورس سے تقریباً 250 میل دور ڈوب گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق رپورٹس کے مطابق اس جہاز میں 16 فروری کو آگ لگی تھی جس کے بعد کشتیوں کی مدد سے تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا تاہم جہاز منگل کے روز اس وقت سمندر بُرد ہوا جب ریسکیو ٹیمیں اسے کنارے کی طرف لے جا رہی تھی۔فیال جزیرے پر قریبی بندرگاہ کے کپتان نے برطانوی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘جب جہاز کو کنارے کی طرف لے جانے کیلئے کھینچا جارہا تھا تو اس میں پانی آنا شروع ہو گیا جس کے بعد جہاز اپنا استحکام کھو بیٹھا اور ڈوب گیا۔اطلاعات ہیں کہ جہاز سے تیل کے اخراج کی کوئی خبر سامنے نہیں تاہم اس حکام حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔گاڑیاں بنانے والی کمپنی بینٹلے Bentley’کا کہنا ہے کہ ان 189 نئی کاریں جہاز پر تھیں جبکہ گاڑیوں کو جرمنی سے امریکا پہنچایا جانا تھا جہاں انہیں صارفین کے حوالے کرنا تھا۔ اس کے علاوہ ڈوبنے والی گاڑیوں میں لیمبورگنی اور دیگر مہنگی گاڑیاں بھی شامل تھیں۔تاہم ان گاڑیوں کے خریداروں کے لیے ایک خوشخبری ہےکہ تمام گاڑیاں انشورڈ تھیں، جس کے بعد ڈوبنے والی گاڑیوں کے بدلے کمپنیاں صارفین کو معاہدے کے مطابق رقم یا دوسری گاڑیاں دیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…