ماسکو(آن لائن ) روس نے کہا ہے کہ ماسکو یوکرین میں لڑائی کے خاتمے کے لیے بات چیت کررہا ہے لیکن یوکرین کے فوجی ڈھانچے کو مکمل تباہ کرنے کی کوشش جاری رہے گی۔عالمی میڈیا کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روسی وفد نے اس ہفتے کے شروع میں یوکرینی مذاکرات کاروں کو اپنے مطالبات پیش کیے ہیں اور اب وہ مذاکرات کے اگلے دور میں کیف کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ لاوروف نے کہا کہ مغرب یوکرین کو مسلسل مسلح کرتاآیا ہے، فوجیوں کو تربیت دی اور وہاں اڈے بنائے تاکہ یوکرین کو روس کے خلاف جنگی دستے میں تبدیل کیا جا سکے۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین روس کی سلامتی کے لیے خطرہ بن کے ابھرا جس پر روس کو مجبوراً یہ فوجی کارروائی کرنا پڑی۔