کیف (این این آئی)ہنگری میں پاکستانی سفیر محمد اعجاز نے یوکرین میں موجود پاکستانی طلبہ کو جلد از جلد یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔پاکستانی سفیر محمد اعجاز کے مطابق وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے، جھوٹی امید، خوف یا الجھن کی وجہ سے تاخیر نہ کریں، آپ جہاں کہیں بھی ہوں وہاں سے محفوظ ترین راستہ تلاش کریں اور یوکرین سے جلد از جلد نکلیں۔محمد اعجازکے مطابق جوپاکستانی طلبہ ہنگری پہنچ گئے یا پہنچ رہے ہیں وہ ڈپٹی ہیڈ آف مشن سے رابطہ کریں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن حفیظ سے رابطہ 0036706181595 پر کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ رابطہ کرنے پر سرحد پر پاکستانی طلبہ کی آمدو رفت اوربڈاپسٹ میں قیام کے انتظامات ہوسکیں گے۔