منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پہلے بیٹی اور پھر والد کی موت کے باوجود کرکٹر نے میدان نہ چھوڑا

datetime 1  مارچ‬‮  2022 |

گجرات(این این آئی)بھارتی ریاست گجرات کے علاقے بروڈا سے تعلق رکھنے والے بیٹر ویشنو سولنکی پہلے نومولود بیٹی اور پھر 2 ہفتے بعد باپ کی موت کی افسوسناک خبر سننے کے بعد بھی میدان میں رہے۔ویشنو بھارت کی فرسٹ کلاس ڈومیسٹک کرکٹ لیگ رانجی ٹروفی کھیل رہے تھے

کہ 11 فروری کو انہیں اطلاع ملی کہ ان کی اہلیہ نے ایک بچی کو جنم دیا ہے جس پر ان سمیت بروڈا کے پورے اسکواڈ نے خوشیاں منائیں تاہم 12 فروری کو ٹیم کے منیجر نے ویشنو کو ا?دھی رات کو نیند سے بیدار کیا اور خبر دی کہ ان کی بیٹی اس دنیا میں نہیں رہی جس کے بعد کرکٹر فوری طور پر اپنا ساما باندھ کر گھر کے لیے روانہ ہوئے۔ویشنو بروڈا کے پہلے لیگ میچ میں موجود نہیں تھے تاہم وہ 17 فروری کو واپس لوٹے اور انہوں نے سنچری اسکور کی لیکن کسی قسم کی سلیبریشن نہیں کی جس کی وجہ ان کی بیٹی کی موت تھی۔بعدازاں 20 فروری کو انہیں ایک اور دل دہلا دینے والی خبر دی گئی کہ ان کے والد کا انتقال ہوگیا ہے، اسی دن ویشنو کا میچ تھا جسے وہ چھوڑ کر نہیں جاسکے۔ ویشنو نے ویڈیو کال پر ڈریسنگ روم کے ایک کونے میں بیٹھ کر والد کی آخری رسومات ادا ہوتے دیکھیں اور میچ کے بعد گھر والوں سے رابطہ کیا۔خیال رہے کہ رانجی ٹروفی میں بروڈا کی ٹیم کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ویشنو سولنکی 131 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ٹیم 400 رنز کے قریب پہنچ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…