بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

یوکرینی فوجیوں کی بھارتی طلبہ کو مارنے اور دھکیلنے کی ویڈیو وائرل

datetime 1  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )یوکرین پر روسی فوج کے حملے کے بعد بھارتی طالب علم وہاں بے یارومددگار ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اس دوران جہاں یوکرین میں موجود بھارتی سفارت خانہ سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے طالب علموں کو صبر کے پیغامات دیتا نظر آیا وہیں

گزشتہ روز کیف میں پھنسے طالب علموں کو انخلاء کے لیے ریلوے اسٹیشن پہنچنے کا حکم دیا گیا جہاں طالب علموں کے یوکرین سے انخلاء کے لیے خصوصی ٹرینیں موجود تھیں۔برطانوی خبر رساں ادارے (بی بی سی) کی ایک رپورٹ میں بھارتی طالب علموں نے انخلاء کے وقت یوکرینی فورسز کی جانب سے کی جانے والی بدسلوکی اور تشدد کا انکشاف کیا۔رپورٹ کے مطابق متعدد طالب علموں کا کہنا ہے کہ انہیں پولینڈ کی سرحد پریوکرینی گارڈز کی جانب سے نہ صرف ہراساں کیا گیا بلکہ سلاخوں سے ان پر تشدد کیا اور بال کھینچ کھینچ کر انہیں سرحد عبور کرنے سے روکا گیا۔دوسری جانب بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یوکرین کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فوجیوں کو لوگوں کو گھسیٹتے اور مارتے پیٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔راہول گاندھی نے ٹوئٹ میں طالب علموں پر ہونے والے تشدد پر افسوس کا اظہار کیا اور بھارتی حکومت سے جلد اپنے شہریوں کے یوکرین سے انخلاء کا بھی مطالبہ کیا۔دوسری جانب بھارتی صحافی نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں یوکرین کے رومانیہ بارڈر پر 100 طلبہ کو سخت سردی اور برفباری میں بے یارو مددگار رات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…