پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اراکین اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، ریاض فتیانہ ،خرم شہزاد کا تحریک انصاف چھوڑنے کی خبروں پر ردعمل آگیا

datetime 1  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، ریاض فتیانہ اور خرم شہزاد نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا۔سیاسی حلقوں اور بعض میڈیا چینلز پر پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، ریاض فتیانہ اور خرم شہزاد کے پارٹی چھوڑنے کی خبریں گرم تھیں جس پر رہنمائوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

غلام بی بی بھروانہ کا کہنا ہے کہ قیاس آرائی پر مبنی ذرائع سے منسوب خبر بے بنیاد ہے۔غلام بی بی بھروانہ نے پارٹی چھوڑنے کی خبر کی پرزور تردید کرتے ہوئے کہا کہ جس پارٹی سے الیکشن لڑا اس کے ساتھ ہوں اور حلقے میں ہی موجود ہوں۔ریاض فتیانہ نے پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کی تردید کردی اور خبر کو پراپیگنڈا قرار دیا۔ انہوں نے ان خبروں کو شغل میلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی کہیں نہیں جارہا، موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی ۔رکن قومی اسمبلی خرم شہزاد نے بھی پارٹی چھوڑنے کی خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاست کا آغاز پی ٹی آئی سے کیا تھا اور میرے لیڈر عمران خان ہی ہیں۔خرم شہزاد نے واضح کیا کہ میں اور میرا خاندان آخری دم تک عمران خان کے ساتھ ہے اور اگر اپوزیشن عدم اعتماد لے کر آئی تو میں ہر صورت عمران خان کا ہی ساتھ دوں گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…