منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان کی تقریر ہارے ہوئے شخص کی عوام کے نام معافی کی درخواست تھی، اسفندیارولی خان

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقریر ہارے ہوئے شخص کی عوام کے نام معافی کی درخواست تھی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13دن پہلے 12روپے اضافہ اور آج 10 روپے کمی کا مقصد ہمدری

حاصل کرنا ہے،13 دن پہلے اضافہ اور آج 10 روپے کمی عوام کے ساتھ مذاق ہے،ساڑھے تین سال بعد 10روپے کا ریلیف دینے سے پہلے یہ بتایا جائے کہ تین سال مسلسل اضافہ کتنا کیا گیا؟ وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا گیا، عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔پاکستان نے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں بیرون ملک سے 12 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا۔تقریر میں یہ نہیں بتایا گیا کہ پاکستان نے 43 ماہ میں 47.5 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ لیا۔جس دن بجلی فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان کیا گیا اسی صبح نیپرا نے قیمت 5 روپے 96پیسے بڑھائی۔ اے این پی سربراہ نے کہا کہ عوام کو یہ بھی بتادیا جاتا کہ آج ہی ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 27 روپے کا اضافہ کیا گیا۔اپوزیشن کے دباؤ اور جانے کے خوف سے سلیکٹڈ ٹولہ عوام کو ریلیف دینے کا ڈرامہ کررہا ہے۔عوام مزید انکے دھوکوں میں نہیں آئیگی، امپورٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی اس ملک میں انتخابی اصلاحات، شفاف اور فوری انتخابات کا مطالبہ کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…