منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

دورہ پاکستان پر آئے آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو بھارت سے سنگین نتائج کی دھمکیاں

datetime 28  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلوی ٹیم میں شامل کھلاڑی کے اہلخانہ کو بھارت سے سنگین نتائج کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 24 سال بعد پاکستان آنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے ایک رکن کی فیملی کو انسٹا گرام پر دھمکیاں دی گئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دھمکیوں کے پیچھے بھارتی ریاست گجرات میں مقیم مرائدل تیواڑی نام کا شخص ملوث ہے،

مرائدل تیواڑی گجرات میں آئی ایم سی لمیٹڈ میں انوائرمینٹل، ہیلتھ اور سیفٹی آفیسر ہے جس کا ای میل ایڈریس[email protected]اور موبائل فون نمبر 00917060185885 ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ پاکستان میں شامل آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ سے مکمل باخبر ہے، کرکٹ آسٹریلیا اور سکیورٹی ایجنسیز نے پوسٹ کی نوعیت اور کنٹینٹ کی تحقیقات کیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس قسم کی سوشل میڈیا سرگرمی کیلئے جامع سکیورٹی پلانز ترتیب دیے گئے ہیں،اس حوالے سے کوئی خطرہ نہیں اور مزید تبصرہ نہیں کیا جائیگا۔خیال رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ روکنے کے لیے بھارت یہ طریقہ پہلے بھی استعمال کر چکا ہے۔ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو دورہ پاکستان سے روکنے کے لیے بھی دھمکیاں دی گئیں، آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کی باتیں تو ویسٹ انڈین پلیئرز نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔اس کے علاوہ دورہ پاکستان پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اہلخانہ کو بھی اسی طرح دھمکیاں دی گئیں جس کے پیش نظر نیوزی لینڈ نے پاکستان آکر میچز کھیلنے سے انکار کر دیا اور نیوزی لینڈ کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی اپنا شیڈول دورہ ملتوی کر دیا تھا۔آسٹریلیا نے مکمل سکیورٹی چیکنگ کے بعد پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا اور 24 سال بعد اپنی فل اسٹرینتھ ٹیم بھیجی جو پاکستان میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…