منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

چین کا یوکرین کے سنگین حا لات میں کمی کی کو ششوں کی حمایت کا اعلان

datetime 27  فروری‬‮  2022 |

بیجنگ ( آن لائن) چین نے کہا ہے کہ یوکرین میں حالات کی سنگینی کو کم کرنے کی کو ششوں کی حمایت کرتے ہیں، نیٹو سرد جنگ کے خا تمہ کے بعد اپنی پوزیشن اور ذمہ داریوں پر نظر ثانی کرے۔ اتوار کے روز چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔دونوں فریقوں نے یوکرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہِ خیال کیا۔

وانگ ای نے کہا کہ چین،یوکرین کی صورت حال میں ہونے والی تبدیلیوں پرمکمل توجہ دے رہاہیاور حالات کی سنگینی کو کم کرنے اور اسے سیاسی طریقے سے حل کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔یورپ کی سلامتی کے حوالے سے تمام ممالک کے جائز تحفظات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ نیٹو کے مشرق کی جانب توسیع کے مسلسل پانچ دوروں کے پیشِ نظر ،روس کے جائز سکیورٹی مطالبات کو مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔ وانگ ای نے کہا کہ سرد جنگ ختم ہو چکی ہے اور نیٹو کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی پوزیشن اور ذمہ داریوں پر نظر ثانی کرے۔ چین سمجھتا ہے کہ گروہی تصادم پر مبنی سرد جنگ کی ذہنیت کو مکمل طور پر ترک کر دینا چاہیے۔ چین ، نیٹو، یورپی یونین اور روس کیمابین بات چیت کو دوبارہ شروع کرنے اور یورپی براعظم میں طویل مدتی استحکام کے حصول کے لیے ایک متوازن، موثر اور پائیدار یورپین سکیورٹی میکانزم کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین پابندیوں کو ، مسائل کے حل کے لیے استعمال کرنے کی حمایت نہیں کرتا اور وہ ایسی یکطرفہ پابندیوں کا اس سے بھی زیادہ مخالف ہے جن کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد نہیں ہے۔ طویل عرصے کے تجربات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ پابندیاں نہ صرف مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوں گی، بلکہ نئے مسائل بھی پیدا کریں گی، جو نہ صرف معاشی نقصان کا باعث بنیں گی، بلکہ سیاسی تصفیے کے عمل میں مداخلت بھی ہوں گی۔ وانگ ای نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر سلامتی کونسل کو کوئی عملی اقدامات کرنے ہیں تو،نئے تصادم کو ہوا دینے کی بجائے، موجودہ بحران کے سیاسی حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس کے پیش نظر جب سلامتی کونسل میں یوکرین کے معاملے پر پیش کردہ قرارداد پر بحث ہو رہی تھی تو چین نے طاقت اور پابندیوں کے استعمال کی اجازت والے بیانات کے استعمال سے روک دیا۔ چین امن کے حصول میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…