منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

یوکرین میں چیچن فوج تعینات، یوکرینی اپنی حکومت کا تختہ الٹ دیں،چیچنیا کے رہنما کا پیغام

datetime 27  فروری‬‮  2022 |

ماسکو(این این آئی)روس کی جمہوریہ چیچنیا کے رہ نما اور روسی صدر ولادی میرپوتین کے اتحادی رمضان قادروف نے چیچن جنگجوئو ں کی یوکرین میں تعیناتی کی تصدیق کی ہے اوریوکرینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی حکومت کا تختہ الٹ دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیومیں قادروف نے اظہارتفاخر کرتے ہوئے کہا کہ چیچن یونٹوں کو اب تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

انھوں نے دعوی کیا ہے کہ روسی افواج دارالحکومت کیف سمیت یوکرین کے بڑے شہروں پرآسانی سے قبضہ کرسکتی ہیں لیکن وہ جانی نقصان سے بچنا چاہتی ہیں۔قادروف نے یوکرینی ذرائع سے ہلاکتوں کی جھوٹی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ آج تک، اس لمحے تک ہمارے پاس ایک بھی کسی جانی یا زخمی کی اطلاع نہیں ،کسی بھی شخص کی ناک نہیں بہ رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ صدرپوتین نے درست فیصلہ کیا اور ہم بہرصورت ان کے احکامات پر عمل کریں گے۔رمضان قادروف اکثرخود کو صدرپوتین کا پیدل سپاہی قراردیتے ہیں اور ان کے الفاظ روسی رہنما کے الفاظ کی بازگشت ہیں۔انھوں نے جمعہ کے روز یوکراینیوں پر زور دیا تھا کہ وہ اپنی ہی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ نو نازیوںپر مشتمل ہے۔چیچن صدر نے شام اور جارجیا میں اس سے قبل کریملن کی فوجی کارروائیوں کی حمایت میں اپنی افواج تعینات کی تھیں۔انھوں نے اپنی ویڈیو اس وقت جاری کی جب روسی افواج نے یوکرین کے شہروں کو توپ خانے اور کروزمیزائلوں سے تیسرے روز بھی نشانہ بنایا ہے جبکہ یوکرین کے مدافع مگر پرعزم صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ دارالحکومت کیف پر بدستور ان کی افواج کے کنٹرول میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…